پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے کا ہوگیا

کراچی: ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 9 ہزار 600 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 230 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 544 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 42 ہزار 375 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 96 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 131 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے بڑھ کر 5 ہزار 763 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 85 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 940 روپے پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی ایک ڈالر اضافے سے 52 ڈالر 85 سینٹ ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کا تعین انٹربینک ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں دونوں قیمتی دھاتیں مزید مہنگی ہوگئی ہیں۔

More News