پاکستان نے سائبر حملوں کے مقابلے کیلئے جدید اینٹی وائرس سسٹم تیار کر لیا

پاکستان کا سائبر سکیورٹی میں اہم قدم، بیرونی سائبر حملوں سے بچاؤ کے لیے جدید اینٹی وائرس تیار

اسلام آباد: پاکستان نے سائبر سکیورٹی کے شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے بیرونی سائبر حملوں کے مقابلے کے لیے جدید اینٹی وائرس سسٹم تیار کر لیا ہے۔ اس نظام کا مقصد خاص طور پر بھارت اور اسرائیل سے ہونے والی ہیکنگ اور سائبر سرگرمیوں کا مؤثر سدباب کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ جدید سسٹم اینڈ پوائنٹ ڈیٹیکشن اینڈ رسپانس (EDR) ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جسے سرکاری اداروں کے کمپیوٹرز میں نصب کر دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ سائبر حملوں کو بروقت شناخت کر کے روکا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کی تنصیب کا بنیادی مقصد سرکاری ڈیٹا اور نیٹ ورکس کو محفوظ بنانا اور ہیکنگ کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف ہونے والے زیادہ تر سائبر حملے بھارت اور اسرائیل سے منسلک گروپس کی جانب سے کیے جاتے ہیں، جن کے تدارک کے لیے یہ جدید حفاظتی نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

 

More News