کبل دھماکا، وزیر صحت خلیق الرحمان کی ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت
صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان نے سوات کے علاقے کبل میں امن ریلی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے محکمہ صحت کے تمام متعلقہ حکام کو فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیر صحت نے کبل اور قریبی اسپتالوں میں ہائی الرٹ برقرار رکھنے، طبی عملے کی مکمل حاضری یقینی بنانے اور زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خلیق الرحمان کا کہنا تھا کہ علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ ادویات، خون اور دیگر ضروری طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔








