کیچ میں فتنہ الہندوستان کی سفاکیت، 6 مغوی مزدور شہید
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے اغوا کیے گئے 6 غیر مقامی مزدوروں کو شہید کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے 27 جولائی کو ایک مزدور جاوید کو شہید کرنے کے بعد 6 افراد کو اغوا کر لیا تھا۔ بعد ازاں اغوا کیے گئے تمام مزدوروں کو بھی قتل کر دیا گیا۔
شہید ہونے والوں میں محمد ارشد، محمد تیمور، محمد پرویز، محمد وزیر، محمد امجد اور محمد یحییٰ شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان میں سے چار افراد کا تعلق پنجاب، جبکہ دو کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مزدور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے تھے۔ اس سے قبل ضلع ماشکیل میں بھی پانچ غیر مقامی مزدوروں کو قتل کر دیا گیا تھا۔
سیکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔








