ہنگو، دہشتگردوں کے حملے میں شہید 10 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ہنگو، دہشتگردوں کے حملے میں شہید 10 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ہنگو: خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی سٹی دیار خان سمیت 10 پولیس اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی مجاہد حسین سمیت 22 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق کارروائی کے دوران 12 سے 15 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، جس میں سول انتظامیہ، اعلیٰ پولیس حکام، سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیوں کو سراہا۔

More News