قانونی دستاویزات رکھنے والے کسی افغان شہری کو ملک بدر نہیں کیا گیا، دفتر خارجہ

قانونی دستاویزات رکھنے والے کسی افغان شہری کو ملک بدر نہیں کیا گیا، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ قانونی ویزا یا سفری دستاویزات رکھنے والے کسی بھی افغان شہری کو پاکستان سے بے دخل نہیں کیا گیا۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ آئی ایف آر پی پروگرام کے تحت تقریباً 89 ہزار افغان شہریوں کے مقدمات پر کارروائی جاری ہے، جبکہ انسانی بنیادوں پر 16 ہزار کے قریب خواتین، بچوں اور بزرگ افغان شہریوں کے پاکستان میں قیام میں توسیع کی جا رہی ہے۔

طاہر اندرابی نے چترال کے قریب سرحدی علاقوں میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے کہا کہ اس بارے میں تاحال کوئی مصدقہ معلومات دستیاب نہیں ہیں اور افغانستان سے موصول ہونے والی اطلاعات کی زمینی حقائق کی بنیاد پر تصدیق ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات اور رپورٹس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا، اس لیے معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد ہی کوئی مؤقف اختیار کیا جائے گا

More News