گھر میں فائرنگ، 24 سالہ لڑکی جاں بحق، والدہ زخمی، مبینہ حملہ آور نے خودکشی کرلی

گھر میں فائرنگ، 24 سالہ لڑکی جاں بحق، والدہ زخمی، مبینہ حملہ آور نے خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق کریم ٹاؤن میں فیضانِ مدینہ مرکز کے قریب ایک گھر میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 24 سالہ لڑکی سویرا جاں بحق ہوگئی۔

حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹیچر مانک لغاری کے گھر میں پیش آیا۔ گولیاں لگنے کے باعث سویرا موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ اس کی 50 سالہ والدہ بھی شدید زخمی ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق فائرنگ میں مبینہ طور پر ملوث 22 سالہ نوجوان فیضان نے بھی خود کو گولی مار لی، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے سویرا اور مبینہ حملہ آور فیضان کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی ہیں۔ واقعے کے محرکات تاحال واضح نہیں ہوسکے، جبکہ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

حکام کے مطابق واقعے کی مکمل وجوہات جاننے اور فائرنگ کے اصل محرکات کا تعین کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

More News