بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 7 سالہ بچہ جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق

بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 7 سالہ بچہ جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق

اہل علاقہ کے مطابق بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 7 سالہ بابر اچانک گہرے جوہڑ میں جاگرا اور ڈوب گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بیٹے کو ڈوبتا دیکھ کر والد نے فوری طور پر پانی میں چھلانگ لگا کر اسے بچانے کی کوشش کی۔ موقع پر موجود افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے والد کو بحفاظت پانی سے باہر نکال لیا، تاہم 7 سالہ بابر کو نہ بچایا جا سکا۔

واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور غم کی فضا پھیل گئی جبکہ اہل خانہ صدمے سے نڈھال ہیں۔

اہل علاقہ نے افسوسناک واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بارش کے پانی سے بھرنے والے خطرناک جوہڑوں اور گڑھوں کی فوری نشاندہی کی جائے اور ان کے گرد حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

More News