یورپ میں شدید گرمی، دریاؤں کی سطح تاریخی کم ترین سطح پر، نازی دور کے جنگی جہاز نمودار

یورپ میں شدید گرمی، دریاؤں کی سطح تاریخی کم ترین سطح پر، نازی دور کے جنگی جہاز نمودار

یورپ میں شدید گرمی اور خشک سالی کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں کئی ایسے تاریخی آثار بھی دوبارہ منظر عام پر آنے لگے ہیں جو کئی دہائیوں سے پانی میں ڈوبے ہوئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق دریائے ڈینیوب کی سطح بعض مقامات پر تاریخی کم ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔ پانی کی شدید کمی کے باعث دوسری جنگ عظیم کے دوران ڈبوئے گئے نازی دور کے جنگی جہاز بھی دوبارہ دکھائی دینے لگے ہیں۔

یہ جنگی جہاز دوسری جنگ عظیم کے آخری مرحلے میں سوویت فوج کی پیش قدمی روکنے کے لیے ڈینیوب میں ڈبوئے گئے تھے۔ ان میں موجود دھماکا خیز مواد اور دیگر خطرناک باقیات کے باعث انہیں پانی سے نکالنا انتہائی مشکل اور خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔

شدید خشک سالی نے صرف تاریخی آثار ہی نمایاں نہیں کیے بلکہ یورپ کے توانائی کے شعبے پر بھی دباؤ بڑھا دیا ہے۔ دریاؤں میں پانی کی کمی سے آبی بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ بعض علاقوں میں نقل و حمل اور صنعتی سرگرمیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

ماہرین کے مطابق مسلسل بلند درجہ حرارت، کم بارش اور خشک سالی نے یورپ کے آبی ذخائر پر شدید دباؤ ڈالا ہے۔ دریاؤں کی سطح میں غیر معمولی کمی ماحولیاتی تبدیلیوں اور شدید موسمی حالات کے بڑھتے ہوئے اثرات کی جانب بھی توجہ دلا رہی ہے۔

More News