بنوں اور لکی مروت میں سکیورٹی الرٹ، فیڈرل کانسٹبلری کی 9 پلاٹونز تعینات کرنے کی سفارش

بنوں اور لکی مروت میں سکیورٹی الرٹ، فیڈرل کانسٹبلری کی 9 پلاٹونز تعینات کرنے کی سفارش

بنوں: بنوں اور لکی مروت میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر حساس اور اہم سرکاری تنصیبات کی حفاظت کے لیے فیڈرل کانسٹبلری کی اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے دونوں اضلاع میں مجموعی طور پر فیڈرل کانسٹبلری کی 9 پلاٹونز تعینات کرنے کی سفارش کی ہے، جس میں لکی مروت کے لیے 4 جبکہ بنوں کے لیے 5 پلاٹونز شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی نفری دونوں اضلاع میں اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی پر مامور ہوگی۔ لکی مروت اور بنوں میں ضلعی جیل، جوڈیشل کمپلیکس، ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر دفاتر، ہائی کورٹ بنوں بینچ اور گرڈ اسٹیشن سمیت دیگر حساس تنصیبات کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فیڈرل کانسٹبلری کی تعیناتی کا مقصد پولیس پر سکیورٹی کا دباؤ کم کرنے کے ساتھ اہم سرکاری تنصیبات اور حساس مقامات کی حفاظت کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

More News

Breaking

آیت نور کے گھر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد، اہلخانہ سے تعزیت،ایت نور کےوالد آبدیدہ ، ملزمان کو سخت سزا دلانے کا عزم

آیت نور کے گھر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد، اہلخانہ سے تعزیت، ملزمان کو سخت سزا دلانے کا عزم ہری پور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

Read More »