وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ہزارہ کیلئے بڑے اعلانات، 200 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ہزارہ کیلئے بڑے اعلانات، 200 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج

ایبٹ آباد، بٹگرام: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ہزارہ ریجن کے لیے 200 ارب روپے کے بڑے ترقیاتی پیکیج سمیت مختلف منصوبوں اور اقدامات کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ خوشحال ہزارہ پروگرام کے تحت 200 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جن میں 150 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں جبکہ 50 ارب روپے سیاحت کے فروغ پر خرچ کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ اپنے قدرتی حسن کے باعث سیاحتی اعتبار سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ سیاحت کے فروغ سے مقامی معیشت مضبوط اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ایبٹ آباد میں بارشوں کے دوران شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کے مسئلے کے مستقل حل کیلئے ایک ارب 40 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔

سہیل آفریدی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کیلئے مزید فنڈز فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کو فلیگ شپ پروگرام میں شامل کرکے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

ان کے مطابق ایبٹ آباد کے عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے صحت کے شعبے میں بھی مزید اقدامات کیے

سہیل آفریدی نے اپنے خطاب میں سیاسی صورتحال کا بھی ذکر کیا اور عمران خان کی گرفتاری کو ناحق قرار دیا۔

انہوں نے عوام سے 27 ستمبر کو اسلام آباد احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حقوق، انصاف اور حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔

وزیراعلیٰ نے بٹگرام کے عوام کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ۲۷ ستمبر کو بھرپور انداز میں باہر نکل کر اپنے سیاسی مؤقف کا اظہار کیا جائے گا۔

More News