وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر آج کرغزستان روانہ ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر آج کرغزستان روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزراء اور دیگر سینئر حکام پر مشتمل وفد بھی ہوگا۔
وزیراعظم اپنے دورۂ کرغزستان کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ حکومت کی کونسل کے اجلاس اور SCO پلس سمٹ میں شرکت کریں گے۔
اجلاس کے دوران پاکستان 2026 سے 2027 تک ایس سی او سربراہانِ حکومت کی کونسل کی صدارت بھی سنبھالے گا، جسے پاکستان کے لیے اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
دورے کے دوران وزیراعظم کی مختلف ممالک کے رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، تجارت، اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔







