پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی

پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی

ابوظبی میں پاکستانی شہری شوکت آفتاب نے لاٹری میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کا بڑا انعام جیت کر سب کو حیران کردیا۔ لاٹری انتظامیہ نے 64 سالہ شوکت آفتاب کو پاکستان فون کرکے کامیابی کی اطلاع دی تو انہوں نے ابتدائی طور پر اسے فراڈ کال سمجھتے ہوئے یقین نہیں کیا۔

انتظامیہ نے شوکت آفتاب کو لاٹری کی سرکاری ویب سائٹ پر اپنا ٹکٹ نمبر چیک کرنے کا کہا، جہاں تصدیق کے بعد انہیں اپنی بڑی کامیابی کا یقین ہوگیا۔

حکام کے مطابق شوکت آفتاب گزشتہ 15 سال سے باقاعدگی سے لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے اور طویل انتظار کے بعد بالآخر ان کی قسمت چمک اٹھی۔ بھاری انعام جیتنے کی خبر ملنے پر ان کے اہلخانہ اور دوستوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اسی قرعہ اندازی میں 4 بھارتی شہریوں اور ایک بنگلادیشی شہری نے بھی ایک، ایک لاکھ درہم کے انعامات جیتے۔

More News