عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بیرون ملک سے چل رہا ہے، ہینڈلرز من مانی پوسٹس کرتے ہیں، علی امین گنڈاپور
خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بیرون ملک سے چلایا جا رہا ہے اور اسے ہینڈل کرنے والے اپنی مرضی سے پوسٹس کرتے ہیں۔
ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اکاؤنٹ ہینڈلرز کو یہاں سے بھی ڈکٹیشن دی جاتی ہے اور وہ جس کے لیے چاہیں لکھ دیتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے سے 10 دن قبل پرویز خٹک نے انہیں ملاقات کے لیے بلایا اور کہا کہ عمران خان کو منایا جائے، کیونکہ جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن اور این آر او کے معاملے پر معاملات طے ہوسکتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان سے متعلق علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان پہلے سے سیز فائر موجود ہے اور اگر مولانا موجودہ تحریک میں ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔








