ای بائیک اسکیم، طلبہ کیلئے مفت ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹرز قائم
لاہور: وزیراعلیٰ کی ای بائیک اسکیم کو عملی شکل دیتے ہوئے لاہور ٹریفک پولیس نے طلبہ و طالبات کے لیے 5 نئے سکوٹی ڈرائیونگ اسکولز اور لائسنس سینٹرز میں الگ کاؤنٹرز قائم کر دیے
اس اقدام کا مقصد نوجوانوں بالخصوص طالبات کو مفت ڈرائیونگ تربیت فراہم کرکے انہیں محفوظ سفر کے ساتھ خودمختار اور بااعتماد بنانا ہے
سکوٹی ٹریننگ کے لیے آبشار ڈرائیونگ اسکول، لبرٹی خدمت مرکز، گریٹر اقبال پارک، ٹریفک پولیس لائنز مناواں اور ایل او ایس فیروزپور روڈ پر مراکز فعال کر دیے گئے ہیں
ایل او ایس فیروزپور روڈ کے سکوٹی اسکول میں خواتین کو خواتین انسٹرکٹرز کے ذریعے مفت تربیت دی جا رہی ہے، جبکہ خواتین کے لیے شہر بھر میں 5 سکوٹی اور 12 کار ڈرائیونگ اسکولز قائم کیے گئے ہیں
لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق اب تک 8220 خواتین کار ڈرائیونگ جبکہ 7290 خواتین سکوٹی چلانے کی مفت تربیت حاصل کر چکی ہیں، رواں سال 1629 خواتین نے تربیت مکمل کی
ای بائیک اسکیم کے تحت طلبہ کو ماحول دوست سواری فراہم کرنے کے ساتھ محفوظ ڈرائیونگ کی تربیت دینے کا مقصد ٹریفک حادثات میں کمی اور نوجوانوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنا بھی ہے






