بی آر ٹی پشاور کے ترقیاتی کاموں میں سست روی، حکومت نے تفصیلات طلب کرلیں

بی آر ٹی پشاور کے ترقیاتی کاموں میں سست روی، حکومت نے تفصیلات طلب کرلیں

پشاور: صوبائی حکومت نے بی آر ٹی پشاور کے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ سمیع اللہ خان کی زیر صدارت اجلاس میں ٹرانس پشاور منصوبے کے تحت پی ڈی اے کے دائرہ کار میں جاری سول ورکس اور دیگر ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مال آف حیات آباد، چمکنی اور ملک سعد فلائی اوور کے ریچ ون، ملک سعد فلائی اوور تا امن چوکی ریچ ٹو اور امن چوکی سے کارخانو مارکیٹ ریچ تھری سمیت مختلف مقامات پر جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

حکام نے منصوبوں کی تکمیل کیلئے آئندہ کی ٹائم لائنز پر بھی غور کیا، جبکہ متعلقہ اداروں کو ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں مختلف اسٹیشنز پر سول ورکس میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کام کی رفتار بہتر بنانے اور منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی ہدایت کی گئی۔

صوبائی حکومت نے واضح کیا کہ بی آر ٹی کے ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ متعلقہ حکام کو پیش رفت سے متعلق تفصیلات باقاعدگی سے پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

More News