اسلام آباد میں احتجاج پر سخت پالیسی کا اعلان، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد میں احتجاج پر سخت پالیسی کا اعلان، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے ذریعے پیدا ہونے والی صورتحال کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کسی کو احتجاج کیلئے دارالحکومت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی جانب سے طاقت کا استعمال کیا گیا تو 9 مئی کے بعد دی گئی تمام سہولتیں ختم کردی جائیں گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ معطل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو لانگ مارچ کرکے دکھائیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کی سہولت کاری کے الزامات بھی عائد کیے۔

عطا اللہ تارڑ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کم اور کالعدم جماعت کے کمانڈر زیادہ لگتے ہیں۔ ان کا مزید دعویٰ تھا کہ غیرقانونی مائننگ کے ذریعے دہشت گردوں کو فنڈنگ کی جاتی ہے۔

More News