باجوڑ میں سرحدپار سے افغان طالبان کا پاکستان پر حملہ

باجوڑ میں سرحدپار سے افغان طالبان کا پاکستان پر حملہ

باجوڑ:ویب ڈیسک

پاکستان کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری کے نتیجے میں 4 شہری جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ حکام کے مطابق فائرنگ افغانستان کی جانب سے کی گئی جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ دوپہر تقریباً ساڑھے تین بجے سرحد پار سے مارٹر اور توپ خانے کے ذریعے باجوڑ کے علاقے سالارزئی میں تبستہ لیٹئی کی آبادی پر حملہ کیا گیا۔ ایک گھر مارٹر گولے کی زد میں آگیا جس کے باعث چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ کے نام سے ہوئی ہے جو آپس میں بھائی بتائے جاتے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملہ قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ افغان طالبان شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنا رہے ہیں اور دہشت گرد عناصر کے ساتھ مل کر کارروائیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حملے بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی واضح خلاف ورزی ہیں۔ ان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جاری کارروائیوں کے باعث شدت پسند گروہ دباؤ میں ہیں، جبکہ حملے کے ذمہ دار عناصر کو بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

More News