اسلام آباد میں غیرملکی شہری کے گھر ڈکیتی، 4 پولیس اہلکار گرفتار

اسلام آباد میں غیرملکی شہری کے گھر ڈکیتی، 4 پولیس اہلکار گرفتار

اسلام آباد: غیرملکی شہری کے گھر ڈکیتی کی واردات میں مبینہ طور پر ملوث اسلام آباد پولیس کے 4 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ لوٹی گئی 20 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیتی کی واردات تھانہ کوہسار کی حدود میں گزشتہ روز پیش آئی تھی۔ گرفتار اہلکار اسلام آباد پولیس کے مختلف زونز میں تعینات تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چاروں اہلکاروں کی نشاندہی کرکے انہیں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار اہلکاروں سے مبینہ طور پر لوٹی گئی 20 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔

واقعے نے شہریوں کے تحفظ کے ذمہ دار ادارے کے اہلکاروں کے مبینہ طور پر ڈکیتی میں ملوث ہونے پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

More News