فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کا جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کا جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، اور پاک فوج کے تمام رینکس نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج نے جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی نمایاں عسکری خدمات، قیادت اور پاک فوج کے لیے گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر و استقامت دے۔ آمین۔

More News