غلط معلومات اور فیک نیوز آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے، عطا اللہ تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ غلط معلومات، جعلی خبروں اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن مواد کا پھیلاؤ موجودہ دور کے بڑے چیلنجز میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں کی تیزی سے تشہیر معاشرے میں انتشار اور غلط فہمیوں کا باعث بن سکتی ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت (AI) کے بڑھتے استعمال نے اس مسئلے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
عطا اللہ تارڑ کے مطابق غلط معلومات کے تدارک کے لیے حکومت، میڈیا، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ صرف حکومتی اقدامات کافی نہیں بلکہ میڈیا ہاؤسز کو بھی حقائق کی تصدیق اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینا ہوگا۔
انہوں نے ڈیجیٹل لٹریسی، فیکٹ چیکنگ اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کی واضح نشاندہی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔








