شہداء کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، طلال چوہدری

شہداء کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کسی کو بھی شہداء کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، شہداء کی قربانیاں پوری قوم کے لیے قابلِ احترام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع اور امن و سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ان کی قربانیوں اور خدمات کو متنازع بنانے یا ان کی بے حرمتی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے جوان ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، پوری قوم ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے احترام اور قومی وقار کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

More News