پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 10 ہزار 800 روپے سستا
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 9 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 9 ہزار 259 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 51 ہزار 282 روپے پر آگیا، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت میں 8 ہزار 487 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 22 ہزار 20 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 108 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 872 ڈالر پر آگیا۔








