فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں جو بہت خوبصورت بات ہے: صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ کی پاکستانی قیادت کی تعریف، ایران سے مذاکرات میں تعاون کا اعتراف

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم پاکستان کو عظیم قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے وزیراعظم عظیم رہنما ہیں جنہوں نے خطے میں سفارتی کوششوں کے فروغ اور ایران سے متعلق معاملات میں اہم کردار ادا کیا۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وزیراعظم کا مکمل احترام کرتے ہیں، جو ایک نہایت مثبت اور قابلِ ستائش بات ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے ایران کے ساتھ معاملات اور ممکنہ سفارتی پیش رفت میں اہم مدد فراہم کی۔ ان کے مطابق پاکستانی رہنما ایرانی قیادت اور ایرانی عوام کو اچھی طرح جانتے ہیں، جس کی وجہ سے رابطوں اور بات چیت میں سہولت پیدا ہوئی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان نے خطے میں استحکام اور سفارتی روابط کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں پاکستانی قیادت کے تعاون کو سراہتے ہوئے اسے اہم قرار دیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق صدر ٹرمپ کے یہ بیانات پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کی عکاسی کرتے ہیں اور پاکستان کے سفارتی کردار کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے ہیں۔

More News