آج ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفرگڑھ، رحیم یار خان سمیت دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی اور دیگر علاقوں میں شام یا رات کے اوقات میں بارش متوقع ہے۔
سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ بلوچستان کے کئی اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں کرک، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، وزیرستان، ہنگو، کرم، اورکزئی، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش جبکہ دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی اور پشاور میں شام یا رات کے وقت بارش متوقع ہے۔
دوسری جانب 25 سے 27 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو حساس علاقوں میں پیشگی حفاظتی اقدامات اور دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے، جبکہ شہریوں کو خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔








