علاقائی کشیدگی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو سراہا گیا، ایرانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ
ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں ایرانی میڈیا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں خطے میں امن اور استحکام کے لیے مؤثر شخصیت قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نازک علاقائی صورتحال میں صرف عسکری قیادت تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ امن، مفاہمت اور علاقائی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سفارتی کوششوں پر بھی زور دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ انہوں نے ایسے وقت میں استحکام اور مذاکرات کی اہمیت اجاگر کی جب خطہ مختلف سکیورٹی چیلنجز اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کا سامنا کر رہا تھا۔
رپورٹ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو “امن کا پل” قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ ان کی سفارتی کوششوں نے خطے میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔








