کبل دھماکا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مذمت، آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سوات کے علاقے کبل میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
محمد سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے اور امن دشمن عناصر کو اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔








