سوات دھماکے میں پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی نوجوان ڈاکٹر معاذ خان بھی شہید ہوگئے
سوات: کبل میں ہونے والے خودکش دھماکے میں نوجوان ڈاکٹر معاذ خان بھی شہید ہو گئے۔ وہ امیر زیب شیدا خیل کے اکلوتے بیٹے اور اپنی پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے۔
ڈاکٹر معاذ خان پیشے کے اعتبار سے معالج تھے اور علاقے میں اپنی خدمات کے باعث ایک نیک نام شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کبل پہنچ کر ڈاکٹر معاذ خان اور ولی اللہ کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔








