سرکاری اسکول میں ڈی ایم سی کے لیے طالب علم سے 200 روپے لینے کی شکایت، محکمہ تعلیم کا نوٹس

سرکاری اسکول میں ڈی ایم سی کے لیے طالب علم سے 200 روپے لینے کی شکایت، محکمہ تعلیم کا نوٹس

پشاور: سرکاری اسکول میں ڈی ایم سی کے حصول کے لیے طالب علم سے مبینہ طور پر 200 روپے وصول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ تعلیم ضلع پشاور نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

شکایت کے مطابق شہید اسامہ ظفر ہائر سیکنڈری اسکول نمبر 2 میں ڈی ایم سی کے حصول کے لیے طالب علم سے مبینہ طور پر 200 روپے وصول کیے گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور عرفان علی کے مطابق سرکاری اسکولوں میں کسی بھی قسم کی فیس یا رقم وصول نہیں کی جاتی۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ڈی ای او پشاور کے مطابق انکوائری کمیٹی سات روز کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی، جس کی روشنی میں ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

عرفان علی نے واضح کیا کہ اگر تحقیقات میں کوئی شخص ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

More News