نیشنل چیمپئنز کپ کی ٹرافی کی رونمائی، چاروں ٹیموں کے کپتان شریک

نیشنل چیمپئنز کپ: افتتاحی ٹرافی کی رونمائی

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل چیمپئنز کپ کی افتتاحی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ٹورنامنٹ میں شریک چاروں ٹیموں کے کپتانوں اور نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، پاکستان بلوز کے کپتان صاحبزادہ فرحان، پاکستان وائٹس کے کپتان صائم ایوب اور پاکستان گرینز کی جانب سے فہیم اشرف شریک ہوئے۔ پاکستان گرینز کے باقاعدہ کپتان شاداب خان تقریب میں موجود نہیں تھے۔

نیشنل چیمپئنز کپ میں پاکستان گولڈ، پاکستان بلوز، پاکستان وائٹس اور پاکستان گرینز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فارمیٹ سنگل راؤنڈ رابن رکھا گیا ہے، جس کے تحت ہر ٹیم دوسری تینوں ٹیموں کے خلاف ایک، ایک میچ کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد قومی سطح پر باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا اور انہیں اعلیٰ سطح کی مسابقتی کرکٹ کے لیے تیار کرنا ہے۔ شائقین کرکٹ کی نظریں خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر مرکوز ہیں۔

More News