ملک بھر میں 79واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں 79واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی آج ملک بھر میں قومی جوش و جذبے اور شایانِ شان انداز میں منایا جا رہا ہے۔

دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا، جبکہ نمازِ فجر کے اجتماعات میں ملکی ترقی، سلامتی، امن اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

رات 12 بجتے ہی ملک کے کونے کونے میں جشنِ آزادی کا آغاز ہوگیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت چھوٹے بڑے شہر سبز ہلالی پرچموں اور رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھے۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں کا رخ کیا، جبکہ فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ لاہور کے گریٹر اقبال پارک اور لبرٹی چوک سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے کیے گئے۔

ملتان کے گھنٹہ گھر چوک اور حیدرآباد میں بھی ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کی جانب سے شاندار چراغاں اور آتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔

More News