صوابی: گدون میں اسکول کی عمارت پر لینڈ سلائیڈنگ، 3 بچے معمولی زخمی
صوابی: گدون کے علاقے گنی کوٹ میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کی عمارت پر اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں تین بچے معمولی زخمی ہوگئے
واقعہ آج صبح اسمبلی کے بعد پیش آیا، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اسکول کی عمارت کو بھی جزوی نقصان پہنچا
واقعے کے بعد گنی کوٹ گاؤں کی پی ٹی سی کمیٹی کے اراکین نے اسکول کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا







