پٹرول قیمتوں پر تنقید، وزیر پٹرولیم کا دوٹوک جواب
اسلام آباد: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حکومت اپنی مرضی سے تبدیل نہیں کرتی بلکہ عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں روزانہ ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق عملدرآمد کیا جاتا ہے۔
پاکستان انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش پر دوبارہ کام شروع کیا گیا ہے، جبکہ گیس کی قیمت بڑھائے بغیر اور بجلی کے شعبے کی طلب کم ہونے کے باوجود گردشی قرضے میں اضافہ نہیں ہونے دیا گیا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف معاہدے کے تحت اقدامات کررہی ہے اور گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کی کوششوں سے ریفائنری بھی قیمت میں کمی پر رضامند ہوئی، جبکہ ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے لیے جلد معاہدہ متوقع ہے








