بی جے پی کا سیاہ چہرہ بے نقاب، یوگی حکومت پر مسلمانوں سے ناروا سلوک کے الزامات

بی جے پی کا سیاہ چہرہ بے نقاب، یوگی حکومت پر مسلمانوں سے ناروا سلوک کے الزامات

امریکی جریدے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ نے بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی سیاست اور مسلمانوں سے متعلق پالیسیوں پر سخت سوالات اٹھا دیے۔

رپورٹ کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہندوتوا سیاسی بیانیے کے نمایاں حامی ہیں اور مسلمانوں سے متعلق سخت سیاسی مؤقف کے باعث طویل عرصے سے تنقید کی زد میں ہیں۔

فنانشل ٹائمز نے یوگی کے ماضی کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاست پر مذہبی تقسیم اور اقلیتوں کے خلاف سخت اقدامات کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں۔

جنوبی ایشیا کے امور کے ماہر کرسٹوف جیفرلو کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ کی سیاست نے انتہا پسند ہندو حلقوں میں مسلمانوں کے خلاف جذبات کو تقویت دی، جبکہ بھارتی صحافی سوشانت سنگھ نے بھی اترپردیش میں مسلمانوں کو معاشی مشکلات اور پولیس کارروائیوں کا سامنا ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

رپورٹ میں یوگی حکومت کی جانب سے مسلمانوں سے متعلق معاملات میں کارروائی کے لیے خصوصی پولیس ٹیموں کی تشکیل کا بھی ذکر کیا گیا، جس پر انسانی حقوق اور اقلیتی حقوق کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے بعد بھارت میں ہندوتوا سیاست، مذہبی اقلیتوں کے حقوق اور یوگی حکومت کی پالیسیوں پر ایک بار پھر بحث شدت اختیار کرگئی ہے۔

More News