آئی ایس پی آر کا یو این امن مشنز میں پاکستانی کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی امن دستوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن و استحکام کے فروغ کیلئے اپنی ذمہ داریاں ہمیشہ بھرپور انداز میں ادا کرتا رہے گا۔ عالمی یومِ امن دستہ 2026 کے موقع پر جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے پاکستانی “بلیو ہیلمٹس” کی قربانیوں، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انسانیت کیلئے خدمات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ 1960 سے اب تک 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد پاکستانی فوجی اور اہلکار مختلف عالمی امن مشنز میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ان امن مشنز کے دوران 183 پاکستانی اہلکاروں نے عالمی امن کے قیام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جنہیں پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی امن دستے اس وقت کانگو، جنوبی سوڈان اور وسطی افریقی جمہوریہ سمیت مختلف ممالک میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پاکستانی فوجی نہ صرف عسکری کارروائیوں میں مہارت رکھتے ہیں بلکہ انسانی امداد، متاثرین کی بحالی، طبی سہولیات اور مقامی آبادی کی مدد میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے اس بات پر زور دیا کہ جدید دور میں امن مشنز کو روایتی خطرات کے ساتھ ساتھ سائبر حملوں، دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے نئے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے عالمی یومِ امن دستہ 2026 کا مرکزی پیغام “Invest in Peace” رکھا گیا ہے، جس کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ پائیدار امن کیلئے اجتماعی کوششیں اور سرمایہ کاری ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اقوامِ متحدہ کے پرچم تلے عالمی امن، انسانی خدمت اور بین الاقوامی استحکام کیلئے اپنا مثبت کردار مستقبل میں بھی جاری رکھے گا۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »