آپریشن غضب للحق؛ باجوڑ سیکٹر میں گائیڈڈ میزائل سے افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ

آپریشن غضب للحق؛ باجوڑ سیکٹر میں گائیڈڈ میزائل سے افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ


پشاور: آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیا۔ اس کارروائی میں گائیڈڈ میزائل کا استعمال کیا گیا اور دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا اور سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں گی۔

More News