14ہزار سے زائد کنٹریکٹ اساتذہ کی مستقلی کا معاملہ

خیبر پختونخوا میں 14 ہزار سے زائد کنٹریکٹ اساتذہ کی مستقلی: وزارتی کمیٹی کا اہم اجلاس

پشاور: کاشف عارف

پشاور: خیبر پختونخوا میں کنٹریکٹ اور ایڈہاک بنیادوں پر کام کرنے والے 14 ہزار سے زائد اساتذہ کی مستقلی کے معاملے میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی کابینہ کی وزارتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں اساتذہ کو مستقل کرنے کے لیے قانون میں ممکنہ ترامیم کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اساتذہ کی مستقلی کے حوالے سے ورکنگ پیپر اور مسودہ بل تیار کیا جا چکا ہے، جسے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اساتذہ کی سینیارٹی اور سروس اسٹرکچر کے قانونی پہلوؤں پر بھی تفصیلی غور کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں کسی قسم کے تنازعات سے بچا جا سکے۔

اجلاس کے لیے متعلقہ سیکرٹریز اور وزراء کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ سرکاری حلقوں کے مطابق یہ اجلاس اساتذہ کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

More News