موجودہ صورتحال میں پولیس سے تنخواہوں میں ممکنہ کٹوتی پر اضطرابی کیفیت

پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں کمی کے امکان پر تشویش

ویب ڈیسک:

خیبر بازار کے سینئر نائب صدر نصیر خان نے پولیس کی تنخواہوں میں ممکنہ کمی کی تجویز کی شدید مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فورس کے اہلکاروں کو فوری مالی سہولت فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں نمایاں قربانیاں دی ہیں اور کئی افسران و اہلکار شہادت کے اعلیٰ اعزاز سے نوازے جا چکے ہیں۔ نصیر خان نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں تنخواہوں میں کمی پولیس کے حوصلے پر منفی اثر ڈال سکتی ہے اور یہ فیصلہ مناسب نہیں ہوگا۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ پولیس کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری جلد دی جائے تاکہ فورس کے اہلکار مالی طور پر مستحکم رہیں۔ علاوہ ازیں، نصیر خان نے ایس پی سٹی، ڈی ایس پی سٹی ون اور ایس ایچ او تھانہ خان رازق کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ان کی ٹیم نے بہترین خدمات انجام دی ہیں۔

More News