استنبول میراتھون: ثاقب خان پاکستانی رنرز میں سرفہرست، 18 پاکستانیوں نے ریس مکمل کرلی

استنبول میراتھون: ثاقب خان پاکستانی رنرز میں سرفہرست، 18 پاکستانیوں نے ریس مکمل کرلی

ترکیے میں منعقدہ 48ویں استنبول میراتھون میں پاکستانی رنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 18 پاکستانیوں نے 42.195 کلومیٹر کا فاصلہ مکمل کیا، جبکہ ثاقب خان پاکستانی ایتھلیٹس میں پہلے نمبر پر رہے۔

ثاقب خان نے میراتھون 2 گھنٹے 49 منٹ 33 سیکنڈز میں مکمل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ وہ ایونٹ میں واحد پاکستانی رنر تھے جنہوں نے تین گھنٹے سے کم وقت میں ریس مکمل کی۔

پاکستانی رنرز میں محمد سجاد 3 گھنٹے 17 منٹ 29 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے جبکہ اقبال علی خان 3 گھنٹے 23 منٹ 58 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ ثاقب خان نے محمد سجاد کو 27 منٹ 56 سیکنڈز کے واضح فرق سے پیچھے چھوڑا۔

میراتھون کے ابتدائی مراحل میں محمد سجاد کو برتری حاصل تھی، تاہم آخری حصے میں ثاقب خان نے غیر معمولی رفتار دکھاتے ہوئے مقابلے کا نقشہ بدل دیا اور شاندار واپسی کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دیگر پاکستانی رنرز میں عرفان علی نے 3 گھنٹے 52 منٹ 47 سیکنڈز، کامران یوسف نے 4 گھنٹے 2 منٹ 19 سیکنڈز اور محمد اسد صدیقی نے 4 گھنٹے 21 منٹ 2 سیکنڈز میں ریس مکمل کی۔

خواتین میں مہناز نوید نمایاں رہیں، جنہوں نے 4 گھنٹے 52 منٹ 6 سیکنڈز میں میراتھون مکمل کی، جبکہ سنائنا نے 5 گھنٹے 59 منٹ 40 سیکنڈز میں فاصلہ طے کیا۔

دنیا کی واحد بین البراعظمی میراتھون قرار دی جانے والی استنبول میراتھون میں شرکاء نے باسفورس پل عبور کرتے ہوئے ایشیا سے یورپ تک دوڑ لگائی۔ ایونٹ میں کینیا کے فِلیمون کِپٹو نے مردوں جبکہ ایتھوپیا کی کاسانیش ایانےو بازے نے خواتین کی ایلیٹ ریس جیتی۔

More News

Breaking

خیبر پختونخوا کے 14 سرکاری محکموں میں 3 ارب 58 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، آڈٹ رپورٹ میں سنگین اعتراضات

پی ٹی آئی دورِ حکومت کے دوران سرکاری محکموں میں مبینہ مالی بے قاعدگیوں کی نشاندہی، مشکوک ٹھیکوں، اضافی ادائیگیوں اور غیر مجاز اخراجات نے

Read More »