امریکی صدر ٹرمپ کے سعودی ولی عہد سے متعلق نازیبا الفاظ افسوسناک ہیں، علامہ طاہر اشرفی

ٹرمپ کے سعودی ولی عہد سے متعلق نازیبا الفاظ افسوسناک ہیں، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد (ویب ڈیسک | 29 مارچ 2026):

چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بارے میں نازیبا الفاظ کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ امریکی صدر کے سعودی ولی عہد سے متعلق الفاظ افسوسناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد بن سلمان ایک بہادر رہنما ہیں جو صبر و تحمل اور بہترین فیصلہ سازی کی صلاحیت رکھتے ہیں اور عالمی سازشوں کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد امن کے حامی ہیں اور ایران پر حملے کے حق میں نہیں ہیں۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد پوری امت مسلمہ غم کی کیفیت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکی خطے میں امن کے لیے کوشاں ہیں جبکہ صہیونی لابی ان ممالک کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے کیونکہ یہ ان کے مفادات کے لیے استعمال نہیں ہو رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرب دنیا اس جنگ میں شامل نہیں ہوگی۔

More News