انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریاں، ای سی بی کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریاں، ای سی بی کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی

لاہور: پاکستان میں آئندہ ماہ ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی ریکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ای سی بی کی ریکی ٹیم کا دورہ معمول کے سیکیورٹی اور انتظامی جائزے کا حصہ ہے۔ ٹیم لاہور اور راولپنڈی میں میچز کے لیے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

ریکی ٹیم آج لاہور میں مختلف وینیوز کا معائنہ کرے گی اور انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد راولپنڈی کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکی ٹیم کی سیکیورٹی اداروں اور متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، جن میں دورے کے دوران سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات پر بات چیت کی جائے گی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے پیش نظر متعلقہ اداروں کی جانب سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ای سی بی کی ریکی ٹیم وینیوز، سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے آئندہ ماہ سہہ ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ یہ سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی، جس میں پاکستان، انگلینڈ اور تیسری ٹیم ایکشن میں ہوں گی۔

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے سیریز کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ دونوں شہروں میں میچز کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی تیاریاں جاری ہیں۔

More News