بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی مزید توسیع
اسلام آباد:ویب ڈیسک
اسلام آباد: بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نیا نوٹم جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت بھارتی ائیرلائنز، انڈین آپریٹرز کے زیر استعمال طیاروں، بھارت میں رجسٹرڈ اور بھارتی فوجی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔
نوٹم کے مطابق یہ پابندی 24 اپریل 2026 کی صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گی۔
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند کی گئی تھی، اور نئی توسیع کے بعد اس بندش کو ایک سال مکمل ہو جائے گا۔
حکام کے مطابق اس فیصلے سے بھارت کی یومیہ 200 سے زائد کمرشل پروازیں متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ طویل راستوں، اضافی ایندھن اور دیگر انتظامات کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔








