توانائی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ

رپورٹ:ویب ڈیسک

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث توانائی کی عالمی منڈی متاثر ہوئی ہے اور خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران کی گیس فیلڈ پر حملے اور اس کے جواب میں ایران کی طرف سے قطر کی تیل صاف کرنے والی تنصیب کو نشانہ بنانے کے بعد قیمتیں بڑھ گئیں۔

برطانوی خام تیل کی قیمت 7 فیصد اضافے کے بعد 111 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 99.3 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی بڑھنے سے توانائی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر حالات مزید خراب ہوئے تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے اور اس کے اثرات عالمی معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

More News