ہری پور میں لینڈ سلائیڈنگ: کنی روڈ مکمل طور پر بند، عوام مشکلات کا شکار

مسلسل بارش، ہری پور میں لینڈ سلائیڈنگ، کنی روڈ بند

ویب ڈیسک:

مسلسل بارشوں کے بعد ضلع ہری پور کے نواحی علاقے یونین کونسل لدڑمنگ، تھانہ بیڑ کی حدود کنی کوٹ میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے باعث مرکزی گزرگاہ کنی روڈ مکمل طور پر بند ہو گئی۔

راستہ بند ہونے سے مقامی آبادی کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور روزمرہ زندگی متاثر ہو گئی ہے۔ دور افتادہ علاقہ ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں اور مشینری کی رسائی میں بھی دشواری پیش آ رہی ہے۔

علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت راستہ بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم محدود وسائل کے باعث تاحال کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں تک مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

More News