لوئر دیر، کرک اور چارسدہ کے عوام نئے صوبوں کے حق میں بول اٹھے
لوئر دیر، کرک اور چارسدہ کے شہریوں نے ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ انتظامی ڈھانچے میں دور دراز علاقوں کے عوام کو سرکاری اداروں تک رسائی کے لیے طویل سفر اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ آبادی میں مسلسل اضافے کے باعث موجودہ صوبوں پر انتظامی بوجھ بڑھ چکا ہے، جس کے نتیجے میں عوامی مسائل کے حل میں تاخیر ہوتی ہے۔ نئے صوبوں کے قیام سے انتظامیہ عوام کے قریب آئے گی اور سرکاری دفاتر تک رسائی آسان ہوگی۔
لوئر دیر، کرک اور چارسدہ کے عوام کے مطابق نئے انتظامی یونٹس قائم ہونے سے صحت، تعلیم، روزگار، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے انتظامی یونٹس سے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں پر بھی زیادہ توجہ دی جاسکے گی۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ نئے صوبوں کے معاملے کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی ضرورت کے طور پر دیکھا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز عوامی مفاد میں اس پر سنجیدگی سے غور کریں۔








