پنجاب کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ایم آر آئی کا منصوبہ مشروط طور پر منظور

پنجاب کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ایم آر آئی کا منصوبہ مشروط طور پر منظور

پنجاب کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتالوں میں ایم آر آئی کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ مشروط طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔ تاہم منصوبے کی منظوری کے باوجود متعلقہ حکام سے ہسپتال وار ایم آر آئی رپورٹ طلب کی گئی ہے تاکہ مشینوں کی ضرورت اور مریضوں کے بوجھ کا تفصیلی جائزہ لیا جاسکے۔

حکام کے مطابق منصوبے کی تیاری میں بیماریوں کے بوجھ، مریضوں کے دوسرے ہسپتالوں کو ریفر کیے جانے کے رجحان اور ایم آر آئی ٹیسٹ کے لیے انتظار کی صورتحال سے متعلق مکمل تفصیلات پی سی ون میں شامل نہیں کی گئیں، جس پر مزید معلومات طلب کی گئی ہیں۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں اس وقت صرف بہاولنگر اور شیخوپورہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ایم آر آئی کی سہولت دستیاب ہے۔

منصوبے کے تحت ایسے اضلاع جہاں ایک سے زائد ڈی ایچ کیو ہسپتال موجود ہیں، وہاں صرف ایک ہسپتال کو ایم آر آئی مشین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک ایم آر آئی مشین کی تخمینی قیمت 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

منصوبے میں طبی مشینری اور آلات کے لیے 6 ارب 4 کروڑ 75 لاکھ 80 ہزار روپے، ایم آر آئی میں استعمال ہونے والی اشیا کے لیے 6 کروڑ 99 لاکھ 30 ہزار روپے، معمولی تعمیراتی کاموں کے لیے 10 کروڑ 50 لاکھ روپے جبکہ آئی ٹی انفراسٹرکچر کے لیے ایک کروڑ 8 لاکھ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

More News