مستحقین کا پیسہ ہڑپ ہونے کا انکشاف، ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

کراچی: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن، ایف آئی اے کے بڑے پیمانے پر چھاپے

کراچی : ویب ڈیسک

کراچی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن اور مستحقین کی رقم میں خردبرد کے الزامات پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مختلف دفاتر میں سرچ اور سیزر آپریشن کیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے انکوائری نمبر 13/2026 کے تحت یہ کارروائی عمل میں لائی، جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ منظم بدعنوانی سے متعلق ہے۔

ایف آئی اے ٹیم نے ملیر اور کورنگی میں واقع بی آئی ایس پی دفاتر پر چھاپے مارے، جہاں سے اہم ریکارڈ اور شواہد تحویل میں لے لیے گئے۔

حکام کے مطابق برآمد ہونے والی اشیاء میں موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور دیگر متعلقہ دستاویزات شامل ہیں، جن کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »