پاکستان اور مصر کے تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق، اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات
اسلام آباد::ویب ڈیسک
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور مصر کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ علاقائی اور عالمی معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک-مصر دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ وزارتی کمیشن سمیت مختلف دوطرفہ میکنزم فعال بنانے پر زور دیا۔
اس موقع پر کاروباری روابط کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا، جبکہ پاکستان نے ہیپاٹائٹس سی کے خلاف مصر کے تعاون کو سراہا۔








