وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم میں نئی سہولت، موٹرسائیکل اور رکشہ مالکان کو ہفتہ وار رعایت
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر فیول ریلیف اسکیم میں نئی سہولت شامل کردی گئی ہے۔ 5 لیٹر سے کم پٹرول لینے والے موٹرسائیکل، چنگ چی اور رکشہ مالکان کو بھی ایک ٹوکن پر ہفتہ وار 500 روپے کی رعایت ملے گی۔
نئی سہولت کے تحت ہفتے میں ایک ٹوکن جبکہ ایک ماہ میں مجموعی طور پر 4 ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔ اس سے قبل 800cc تک گاڑیوں کے لیے ہر 10 روز بعد 10 لیٹر پٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
وزیراعظم نے اسکیم میں 20 سال پرانی موٹرسائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ گاڑیاں اسکیم کے لیے اہل قرار دی گئی ہیں۔
حکومت کے مطابق وزیراعظم خصوصی ریلیف اسکیم کے تحت ملک بھر میں 100 روپے فی لیٹر رعایتی نرخوں پر پٹرول کی فراہمی جاری ہے۔







