پشاور میں حفاظتی اقدامات کے تحت دفعہ 144 نافذ

پشاور میں حفاظتی اقدامات کے تحت دفعہ 144 نافذ

پشاور:کاشف عارف

صوبائی حکومت کے ہدایت کے بعد پشاور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت مختلف حفاظتی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب آتش بازی، پٹاخوں کی خرید و فروخت اور عوامی نمائش ممنوع ہوگی۔ مزید برآں، اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش، ون ویلنگ، تیز رفتاری، اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا بھی منع ہے۔

تفریحی سرگرمیوں میں بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جن میں کشتیوں میں اوورلوڈنگ، غیر محفوظ رائیڈز، ڈیموں اور دریاؤں میں لائف جیکٹ کے بغیر تیراکی یا نہانا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ڈبل یا ہیوی سائلنسر والی موٹرسائیکلیں اور اسپورٹس گاڑیاں استعمال کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور آئندہ 30 دن تک مؤثر رہیں گے

More News